تلنگانہ میں 8 آئی اے ایس عہدیداروں کو اضافی ذمہ داریاں

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے8 آئی اے ایس عہدیداروں کا تبادلہ کرتے ہوئے نئی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔ چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ نے آج جی او آر ٹی 1510 جاری کیا۔ سبیا ساچی گھوش آئی اے ایس اسپیشل چیف سکریٹری کا تبادلہ کرتے ہوئے اسپیشل چیف سکریٹری فلیگ شپ ویلفیر اور ترقیاتی اسکیمات مقرر کیا گیا۔ سبیا ساچی گھوش کو اسپیشل چیف سکریٹری ویلفیر کی اضافی ذمہ داری برقرار رکھی گئی ہے۔ شریمتی انیتا رام چندرن سکریٹری بہبودی خواتین و اطفال کو سکریٹری قبائلی بہبود اور کمشنر قبائلی بہبود کی اضافی ذمہ داری دی گئی۔ کے ایلمبردی سکریٹری میٹرو پولیٹن ایریا اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنر ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا بجائے ایم رگھونندن راؤ ۔ کے رام کرشنا راؤ آئی اے ایس چیف سکریٹری کے پاس میٹرو پولیٹن ایریا اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کی اضافی ذمہ داری رہے گی۔ ای سریدھر سکریٹری بی سی ویلفیر کو سکریٹری پولیٹیکل جی اے ڈی کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ شریمتی شیخ یاسمین باشا ڈائرکٹر ہارٹیکلچر اینڈ سیریکلچر کو مینجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ آئیل فیڈ کے مینجنگ ڈائرکٹر کے اضافی ذمہ داری دی گئی۔ جی جتیندر ریڈی سی ای او ضلع پریشد عادل آباد کا تبادلہ کرتے ہوئے اسپیشل کمشنر ایس سی ڈیولپمنٹ مقرر کیا گیا۔ جی جتیندر ریڈی کو نائب صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹر ایس سی کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی اضافی ذمہ داری دی گئی۔ بی سیدولو آئی ایف ایس سکریٹری مہاتما جیوتی با پھولے بی سی ویلفیر اقامتی اسکول سوسائٹی کو اسپیشل سکریٹری فلیگ شپ ویلفیر اسکیمات مقرر کیا گیا۔1