تلنگانہ میں 8 لوک سبھا حلقوں کیلئے کانگریس امیدواروں کو قطعیت

   

حیدرآباد /15 مارچ ( سیاست نیوز ) کانگریس ہائی کمان نے لوک سبھا چناؤ کے سلسلہ میں 8 لوک سبھا حلقوں سے پارٹی امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دے دی ہے ۔ باقی 9 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان ہفتہ کو کیا جائے گا ۔ جن 8 امیدواروں کو قطعیت دی گئی ان میں رمیش راتھوڑ ( عادل آباد ) ، بلرام نائیک ( محبوب آباد )، اے چندر شیکھر ( پداپلی ) ، پونم پربھاکر ( کریم نگر ) ، ریونت ریڈی (ملکاجگیری ) مدن موہن ( ظہیرآباد ) ، کونڈا وشویشور ریڈی ( چیوڑلہ اور جی انیل کمار (میدک ) شامل ہیں ۔