تلنگانہ نے بھارت جوڑو نیشنل کرکٹ چمپئن شپ جیت لی

   

ٹاملناڈو رنرزاپ۔ مانک ٹھاکرے، طارق انور، ہنمنت راؤ نے فائنل کا مشاہدہ کیا

حیدرآباد، 26 مارچ (پریس نوٹ) ہندوستان جوڑو نیشنل کرکٹ چمپئن شپ 2023 کی اختتامی اور تقسیم انعامات تقریب گزشتہ شام یہاں ایل بی اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی۔ تلنگانہ ٹیم نے چمپئن شپ جیتی اور ٹاملناڈو ٹیم رنرزاپ رہی۔ ایونٹ کے فائنل کا مشاہدہ مہمان خصوصی اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اور انچارج ٹی پی سی سی مسٹر مانک ٹھاکرے اور اعزازی مہمان مسٹر طارق انور ایم پی و سابق مرکزی وزیر اور چیئرمین کرکٹ فیڈریشن آف انڈیا نے صدر سید صادق پاشاہ، ورکنگ پریسیڈنٹ شریکانت گوڑ، سینئر کانگریس لیڈر وی ہنمنت راؤ، امرجیت کمار سکریٹری جنرل، آدی اویناش، رجنی کانت مہیندر کے ساتھ کیا۔ فائنل میں ٹاملناڈو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 100/8 اسکور کئے۔ ہری ہرن نے 27 رنز بنائے۔ رمیش کسولا سب سے کامیاب بولر (3/13) ثابت ہوئے جبکہ آشیش سریواستو نے 2/16 اور ہتیش یادو نے 2/13 کے اعداد و شمار درج کرائے۔ جوابی اننگز میں تلنگانہ نے 14 اوورز میں 101/6 کے ساتھ فائنل میچ 4 وکٹ سے جیت لیا۔ پرتیک نے 46 کا ٹاپ اسکور کیا جبکہ سامہت نے 26 رنز بنائے۔ ہیم چرن پمی کو تین وکٹ (3/20 ) ملے۔