حیدرآباد: ملک بھر میں دسہرہ کے موقع پر وجے دشمی کی پوجا کی جارہی ہے۔ ہر ہندو مذہب کا ماننے والا وجے دشمی کی پوجا جوش و خروش سے انجام دے رہا ہے۔ اسی دوران تلنگانہ ریاست کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بھی اپنی سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون میں وجے دشمی کی پوجا منعقد کی۔
اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی اہلیہ کے علاوہ ان کے فرزند و وزیر نظم ونسق و آئی ٹی کے تارک راما راؤ او ران کی اہلیہ اور ان کے بیٹا وبیٹی اور کے سی آر کی دختر سابق ایم پی نظام آباد کے کویتا اور ان کے شوہر اور ان کے بیٹے اور دیگر اسٹاف سیکوریٹی گارڈس بھی موجود تھے۔ انہوں نے منگل کے روز پرگتی بھون کے صحن میں میں اپنی کار اور اسلحہ کی پوجا بھی کی۔ چیف منسٹر نے اس موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔