حیدرآباد 4 جون ( پی ٹی آئی ) آبی پراجیکٹس پر تلنگانہ و آندھرا پردیش کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف شکایات کے پس منظر میں کرشنا ریور مینجمنٹ اتھاریٹی نے دونوں ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ تمام نئے پراجیکٹس پر تفصیلی رپورٹس داخل کریں۔ ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بورڈ اور مرکزی آبی کمیشن سے حاصل کردہ اجازت ناموں اور ٹکنیکل منظوری کی تفصیل سے واقف کروائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں ریاستوں نے کہا کہ وہ بورڈ کو اپنی اپنی رپورٹس پیش کرینگے ۔