تلنگانہ پی جی ای سیٹ کے نتائج جاری

   

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پی جی ای سیٹ 2020 آن لائین انٹرنس ٹسٹ کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ ایم ای ، ایم ٹیک ، ایم آرکیٹکچر ، ایم فارما اور گریجویٹ سطح کے فارما ڈی کورسس میں داخلہ کے لئے آن لائین انٹرنس 21 تا 24 ستمبر عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن اور حکومت کی نگرانی میں عثمانیہ یونیورسٹی گزشتہ 13 برسوں سے انٹرنس منعقد کر رہی ہے ۔ جاریہ سال آن لائین طریقہ کار سے ٹسٹ کا اہتمام کیا گیا۔ 19 مضامین میں ٹسٹ رکھا گیا تھا جو حیدرآباد اور ورنگل کے 22 مراکز میں منعقد کیا گیا ۔ 24 ستمبر کو ٹسٹ کی ریلیز کی گئی جبکہ 2 اکتوبر طلبہ کی جانب سے اعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی ۔ انٹرنس کا نتیجہ ویب سائیٹ www.pgeset.tsche.ac.in پر دیکھا جاسکتا ہے۔ 22282 امیدواروں نے رجسٹر کروایا تھا جن میں سے 16807 طلبہ انٹرنس میں شریک ہوئے۔ 7868 طالبات اور 8939 طلبہ نے شرکت کی ۔ 14456 امیدوار کوالیفائی قرار دیئے گئے ہیں جن میں 6663 لڑکیاں اور 7793 لڑکے ہیں۔ کوالیفائیڈ امیدواروں کا فیصد 86.01 ریکارڈ کیا گیا۔ 39.64 لڑکیوں اور 46.37 لڑکوں کو کوالیفائیڈ قرار دیا گیا ۔