تلنگانہ کانگریس قائد ومشی چند ریڈی کو قومی سطح پر اہم ذمہ داری

   

ضلع کانگریس صدور کے انتخاب کے لیے انچارج مقرر
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے قائد ومشی چند ریڈی کو اہم ذمہ داری دی ہے۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی کے سی وینو گوپال کے مطابق صدر کانگریس نے سی ایچ ومشی چند ریڈی کو تنظیمی ڈپارٹمنٹ کے تحت انچارج مقرر کیا ہے۔ ومشی چند ریڈی ضلع کانگریس صدور کے انتخابی عمل اور ان کی کارکردگی سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔ تلنگانہ میں تنظیمی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے کیلئے پنچایت سے ضلعی سطح تک تنظیم سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ومشی چند ریڈی ضلع کانگریس صدور کے انتخاب میں اہم رول ادا کریں گے ۔ وہ کانگریس ورکنگ کمیٹی میں خصوصی مدعو رہ چکے ہیں ۔ ہائی کمان نے انہیں ملک بھر میں ضلع کانگریس صدور کے انتخاب کے عمل میں اہم ذمہ داری دی ہے ۔ وہ اے آئی سی سی سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ تلنگانہ کے کانگریس قائدین نے ومشی چند ریڈی کو اہم ذمہ داری دیئے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔1