حیدرآباد18جون(یواین آئی) طویل انتظار کے بعد انڈین ریلویز نے ملک کی پانچ ریاستوں کیلئے 960کوویڈ کیر کوچس جاری کئے ہیں۔تلنگانہ کو ایسے 60 کوچس ملے ہیں۔ریاستی حکومت کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے 6مئی کو جاری کردہ طریقہ کار کے مطابق ڈاکٹرس اور نیم طبی اہلکاروں کو فراہم کرنا ہوگا۔ریلویز ہر مقام پر دو لائزن آفیسر تعینات کرے گاتاکہ ریاستی حکومت سے تعاون کیاجاسکے ۔تلنگانہ کے کوچس تین مقامات سکندرآباد،کاچی گوڑہ اور عادل آباد میں رکھے گئے ہیں۔