جگتیال میں ریتو ویدیکا عمارت کا افتتاح ، نائب صدرنشین منصوبہ بندی کمیشن بی ونود کا خطاب
جگتیال ۔منصوبہ بندی کمیشن کے نائب چیر مین بی.ونودنے کہا کہ نئے خیالات کے ذریعہ عوام کی خدمات کو ہی بنیادی مقصد کے تحت ریاستی وزیر اعلٰی نے مختلف ترقیاتی کاموں کو متعارف کرکے مثال کا قیام عمل میں لاکر ملک میں کہیں نہ دیکھی اور سنی جانے والی ترقی کے ذریعہ ریاست تلنگانہ ملک کیلئے مثال بن چکی ہے۔انھوں نے ضلع جگتیال کے تعلقہ ملیال میں رعیتو ویدیکا عمارتوں کے افتتاحی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ دیگر ریاستوں اور ممالک سے مقابلہ کرنے پر ریاست تلنگانہ میں زیر عمل فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات کی کہیں بھی عمل آوری نہیں کی جارہی ہے۔تا حال کہیں نہ پائے جانے والے مثالی طور پر ملازمین ، تاجروں ،اور معاشی طور مستحکم افراد کیلئے ہی مختص زندگی بیمہ اسکیم کو کسانوں کیلئے بھی متعارف کیا گیا ہے۔جو کسانوں کے خاندانوں کیلئے اعتماد کی بحالی،اور انکے وقار میں اضافہ کا باعث ہے۔ہر سال دریاؤں کا پانی سمندروں میں جا مل رہا تھا جسکو ذخیرہ کرتے ہوئے کالیشورم پروجکٹ،اور دیگر پروجکٹوں کی تعمیر عمل میں لاکر 20 تا 30 لاکھ ایکڑ اراضی سے ایک کروڑ 20 لاکھ ایکڑ اراضی کوریاستی وزیر اعلٰی کی جانب سے قابل کاشت بنایا گیا۔ درخواست کے ادخال کے ذریعہ عاجزی کرنے کے دور کو بدل کر راست طور پر اسکیمات کو مستحقین تک پہنچانے میں تلنگانہ حکومت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔درمیانی افراد اور دلالوں سے چھٹکارہ دلاتے ہوئے کسانوں میں معاشی استحکام کویقینی بنانے کیلئے رعیتو بندھو اسکیم کو متعارف کیا گیاہے۔رعیتو بندھو، کلیانہ لکشمی ، شادی مبارک اور دیگر اسکیما کو راست طور پر مستحقین کے اکاؤنٹ میں جمع کروا یا جارہا ہے۔ 24 گھنٹے برقی کی فراہمی کو یقینی بنا یا گیا ہے۔کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کو بنیا دی مقصد بناکر انکی فلاح کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ریاست کو برقی کی خرید کے مرحلہ سے نکال کر برقی کو فروخت کرنے کے قابل بنا یا گیا۔رعیوا ویدیکا عمارتوں میں مستقبل میں انٹرنیٹ ، کمپیوٹر اور اسکرین جیسی سہولیات سے معمور کیا جائیگا۔زرعی اراضی نہ ہونے والے کسانوں کیلئے کام کی فراہمی کے ذریعہ انوکھے پروگرام کو متعارف کیا گیا ہے۔مقامی عوامی نمائندوں کی جانب سے نمائندگی کرنے پر انھوں نے مختلف زیر التواء ترقیاتی کاموںکی عاجلانہ تکمیل کا تیقن دیا ہے۔اس موقع پر رکن اسمبلی بسوا راجو ساریا نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں کسی بھی قسم کی ترقیاتی سرگرمیوں کو انجام نہیں دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جیت اور ہار کو بنیا د نہ بناتے ہوئے عوام کی فلاح اور مسائل کو بنیادی اہمیت دیتے ہوئے ونود کمار کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے۔ماضی میں انکی حکومت کے دور ہی میں بھوپال پلی کیلئے500 میگا واٹ برقی کے مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر ضلع پریشد چیر پرسن محترمہ دوا وسنتا نے کہا کہ قومی سطح پر کہیں نہ پاء ے جانے والے ترقیاتی اور فلاحی پروگراموںکو ریاستی وزیر اعلٰی کی حکمت کے مطابق عمل آوری کی ارہی ہے۔ماضی کی حکومتوں میں ریاست تلنگانہ کیلئے کسی بھی قسم کی ترقی کا بیڑہ نہیں اٹھا یا گیا۔