تلنگانہ کے تمام اسکول و کالجس کی آج سے دوبارہ کشادگی

,

   

۔25 اکتوبر تا یکم نومبر ایس اے
امتحانات ‘ کمشنر محکمہ اسکول تعلیم ٹی وجئے کمار کا بیان
حیدرآباد ۔ 20 ؍ اکٹوبر ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں تمام مدارس و جونیر کالجس کی 21؍ اکٹوبر سے دوبارہ کشادگی عمل میں آجائیگی ۔گذشتہ ماہ 28 ؍ ستمبر سے دسہرہ تہوار کی تمام مدارس و کالجس کو دی گئیں تعطیلات 13 ؍ اکٹوبر کو ختم ہوگئی تھیں اور 14؍ اکٹوبر سے اسکولس کھل جانے والے تھے لیکن ریاست بھر میں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین کی غیر معینہ مدت کی کامیاب بس ہڑتال کے پیش نظر طلباء کو درپیش ہونے والی سفر کی مشکلات کی وجہ سے حکومت کو 19؍ اکٹوبر تک تعطیلات میں توسیع کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا ۔ جس کی روشنی میں گذشتہ دن یعنی 19 ؍ اکٹوبر کو تعطیلات ختم ہوجانے کے بعد آج بروز اتوار عام تعطیل تھی21؍ اکٹوبر سے ریاست بھر میں تمام اسکولس دوبارہ کھل جائیں گے ۔ ریاستی کمشنر محکمہ اسکول تعلیم ٹی وجئے کمار نے یہ بات بتائی ۔ انہو ں نے کہا کہ جاریہ ماہ 23 ؍ اکٹوبر سے تمام مدارس میں مقررہ پروگرام کے مطابق شروع کئے جانے والے ’’سمیٹیو‘‘ امتحانات کو صرف دو دن کے لئے ملتوی کرتے ہوئے اب یہ امتحانات 25 ؍ اکٹوبر تا یکم نومبر تک منعقد کئے گئے جائیں گے ۔ اور اس سلسلہ میں ترمیم شدہ ٹائم ٹیبل تمام عہدیداروں و مدارس کو جاری کئے گئے ہیں ۔ اسی دوران سکریٹری تلنگانہ ریاستی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے بھی بتایا کہ ریاست میں تمام جونیر کالجس بھی کل یعنی 21 اکٹوبر پیر سے دوبارہ کھل جائیں گے ۔ علاوہ ازیں اسکولس ‘ جونیر کالجس کے ساتھ ساتھ ریاست میں تمام ڈگری کالجس ‘ پالی ٹیکنک انجینئرنگ کالجس ’ ایم بی اے کالجس اور ایم سی اے جیسے تمام کالجس کل بروز پیر 21 اکٹوبر سے دوبارہ کھل جانے کا مختلف یونیورسٹی عہدیداروں نے اپنے ایک بیان مذکورہ اعلان کیا ۔