کورٹلہ میں ٹی آر ایس کا احتجاجی مظاہرہ، رکن اسمبلی کے ودیا ساگر راؤ کا خطاب
کورٹلہ ۔ کے ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ و ڈسٹرکٹ صدر ٹی آر ایس پارٹی نے کورٹلہ اور مٹ پلی ٹاؤن میں ٹی آر ایس کارکنوں کے ساتھ مل کر مرکزی حکومت سے ریاست تلنگانہ میں کاشت کی گئی دھان کی خریدی کرنے کا مطالبہ کیا۔ کے ودیا ساگر راؤ نے کہا کہ دھان کی خریدی کے لئے مرکزی حکومت کو ریاستی حکومت کے آگے جھکنے پر مجبور کیا جائے گا۔ کارگذار صدر ٹی آر ایس پارٹی کے ٹی آر کی اپیل پر مرکزی حکومت سے تلنگانہ ریاست میں کاشت کی گئی دھان کی خریدی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کورٹلہ، مٹ پلی ٹاؤن کے مستقر پر کسانوں،۔ ٹی آر ایس پارٹی کے یہی خوابوں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا اور مرکزی حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست پر مرکزی حکومت کی جانب سے کئے جارہے سوتیلے سلوک پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کے سی آر کو علیحدہ تلنگانہ تحریک کا ہیرو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی قیادت میں ریاست تلنگانہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ تلنگانہ ریاست میں ہو رہی ترقی کو دیکھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی قائدین بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر تمام معاملوں میں تلنگانہ ریاست کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کو غذا پہنچانے والے کسانوں کے پیٹ پر لات مارنے بھارتیہ جنتای پارٹی کی جانب سے کئے جارہے عوام دشمن پالیسیوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ نئی ریاست تلنگانہ میں زرعی شعبہ کو چیف منسٹر کے سی آر بہت ہی اہمیت دے رہے ہیں۔ معیاری بجلی 24 گھنٹے مفت کرنٹ دینے والی تلنگانہ ریاست ملک کی واحد ریاست ہے کسانوں کی جانب سے کاشت کی نئی زراعت کی واجبی قیمت ادا کرنے والے قائد کے سی آر ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا پریشان تھی۔ ایسے نازک حالات میں فلاحی اسکیمات جاری رکھنے والی حکومت ٹی آر ایس پارٹی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی، کانگریس آئی پارٹی قائدین اپنی ڈرامہ بازی کے ذریعہ تلنگانہ کے کسانوں اور عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آئی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا کھیل اب چلنے والا نہیں ہے۔