تلنگانہ کے مختلف مقامات پر اوسط تا تیز بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تلنگانہ کے مختلف مقامات پر 18 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ اوسط تا تیز بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اضلاع ، عادل آباد ، کومرم بھیم، آصف آباد ، منچریال ، نرمل ، جئے شنکر بھوپالا پلی ،ملگ اور بھدرادری میں بھاری بارش کا امکان ہے جس کے لئے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا۔ شہر کے بعض حصوں میں ہلکی تا اوسط بارش اور گرج چمک کا امکا ن ہے۔اعظم ترین درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس ہوگا۔