حیدرآباد 12 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے میڑچل میں سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ جمعرات کی صبح میڑچل ۔ کشاپور روٹ پر اُس وقت پیش آیا جب بولیروگاڑی ڈرائیور نے توازن کھودیا اور یہ گاڑی بائیک سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ بائیک پر سوار دو افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔مہلوکین کی شناخت میڑچل منڈل کے ساکن بھانو اور ہری کرشنا کے طورپرکی گئی ہے ۔ پولیس نے کیس درج کرکے جانچ شروع کردی۔