تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ ایک مرتبہ پھر سائیکل پر

   

حیدرآباد 23دسمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار ایک مرتبہ پھر سائیکل پر نکل پڑے جنہوں نے عوامی مسائل کی سماعت کی۔اجئے کمار جنہوں نے قبل ازیں بھی سائیکل پر پھرتے ہوئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا اور عوامی مسائل کی سماعت کی تھی،آج کھمم میں سائیکل پر مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ان کے ساتھ اعلی عہدیدار بھی موجود تھے ۔انہوں نے مختلف مقامات پر کچرے دیکھ کر سائیکل روک دی۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا اور عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کئے ۔وزیر موصوف نے فوری طورپر مسائل کے سلسلہ میں اعلی عہدیداروں کو بھی ہدایت دی جو اپنی سائیکلوں پر وزیر موصوف کے دورہ میں شامل تھے ۔