تلنگانہ کے چیف جسٹس کی آج حلف برداری

   

راج بھون میں تقریب، اطراف کے علاقہ میں ٹریفک تحدیدات
حیدرآباد ۔ 31ڈسمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس تھوٹانل بی رادھا کرشنن منگل کی صبح راج بھون میں حلف لیں گے ۔ چنانچہ سونیا آئیلینڈ( مجسمہ راجیو گاندھی) سے وی وی مجسمہ جنکشن تک صبح 7:30 بجے تا 9:30 دن ٹریفک کی آمد و رفت میں غیر معمولی اضافہ کے پیش نظر چند تحدیدات عائد کیگ ئی ہیں ۔ اس مدت کے دوران پنجہ گٹہ ، راج بھون کوارٹرس روڈ ( میٹرو ریزیڈنس) پر ٹریفک کی آمد و رفت متذکرہ دو گھنٹوں تک روک دی جائے گی ۔ راج بھون میں گاڑیوں کی پارکنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں جس کے مطابق گیٹ نمبر III تا ایڈمنسٹریٹیو بلاک کو ججوں ، ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی اور ارکان قانون ساز کونسل کیلئے مختص کیا گیا ہے ۔ میڈیا کی گاڑیوں کیلئے دلکشا گیسٹ ہاؤز محفوظ کیا گیا ہے ۔ سرکاری مہمانوں اور دیگر اہم شخصیات کی گاڑیوں کیلئے ایم ایم ٹی ایس پارکنگ لاٹ کے قریبمقرر کیا گیا ہے ۔