تلنگانہ کے ہر اسمبلی حلقہ میں اسٹیڈیم تعمیر کئے جائیں گے

   

کلواکرتی میں اسپورٹس ایونٹ کا کامیاب انعقاد ، اے جتیندر ریڈی ، کے نارائن ریڈی کا خطاب
کلواکرتی /22 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں آج اسپورٹس ایونت کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں تلنگانہ ریاست کے 1200 سے زائد اتھلیٹکس نے حصہ لیا ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے کے نارائن ریڈی نے کھلاڑیوں کو مبارکبادی اور کہا کہ طلباء پڑھائی کے ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لیں اور اس کی اہمیت کو سمجھیں کیونکہ ہندوستان آبادی کے لحاظ سے سرفہرست آگیا ہے لیکن انٹرنیشنل کھیلوں میں ناکہ برابر میڈلس آئے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ بری عادتوں میں نہ پڑیں اور نشہ وغیرہ سے دور رہیں ۔ والدین کا بھی فریضہ بنتا ہے کہ وہ بچوں میں کھیل کا شوق پیدا کریں گذشتہ دس سالوں میں بی آر ایس حکومت کی جانب سے کھیلوں پر عدم توجہ کی وجہ سے اسپورٹس مین ہیں اور اس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ اے پی جتیندر ریڈی نے کہا کہ کے سی آر حکومت اسپورٹس بجٹ صرف 50 کروڑ دے رہے تھے جو ناکافی تھا۔ ریونت ریڈی حکومت نے اسے بڑھاکر 370 کروڑ کردیا ہے اور آنے وال سال میں اسے ڈبل کرنے کا وعدہ کیا۔ جس سے کھلاڑیوں کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے ۔ چیف منسٹر کا مقصد ہے کہ تلنگانہ اسپورٹس مین انٹرنیشنل گیمپس میں حصہ لے اور ملک کا نام روشن کریں ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ 119 اسمبلی حلقوں میں فی کس دس ایکر پر شاندار اسٹیڈیمس تعمیر کئے جایئں گے ۔ اس تقریب میں بالاجی سنگھ آنند کمار منہلا یادو وجئے کمار ریڈی سارنگاپانی ڈاکٹر مورملو راج کمار اور دیگر شریک رہے ۔