تلنگانہ کے 51 ڈی ایس پیز کے تبادلےڈی جی پی انجنی کمار کے احکامات

   

حیدرآباد۔/20جولائی، ( سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ انجنی کمار نے آج ریاست کے 51 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے تبادلے عمل میں لائے۔ کے وینکٹ ریڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس گوشہ محل مقرر کیا گیا ہے جبکہ آر پرکاش کو ایس ڈی پی او کاماریڈی، بی رویندر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس مہانکالی مقرر کیا گیا ہے۔ وی وی ایس راما لنگا راجو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس پیٹ بشیرآباد کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس بیگم پیٹ مقرر کیا گیا۔ اکولہ چندر شیکھر اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کوکٹ پلی کا تبادلہ کرکے انہیں اے سی پی عابڈز مقرر کیا گیا۔ سی انجیا اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس مہیشورم کا تبادلہ کرکے انہیں نئے قائم کئے گئے سب ڈیویژن کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چندرائن گٹہ مقرر کیا گیا جبکہ بی سرینواس کو اے سی پی مہیشورم مقرر کیا گیا ہے۔ بی چاند باشاہ کو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سی سی آر بی حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ سید نعیم الدین جاوید اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اسپیشل برانچ راچہ کنڈہ کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس پی ڈی سیل مقرر کیا گیا۔ب