تلنگانہ گلوبل سمٹ کے انتظامات پر چیف سکریٹری کا اعلیٰ سطحی اجلاس

   

Ferty9 Clinic

8 اور 9 ڈسمبر کو انعقاد، دنیا بھر سے 1300 مندوبین کی شرکت متوقع
حیدرآباد۔ 16 نومبر (سیاست نیوز) چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ نے تمام سرکاری محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ 2025 کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ یہ سمٹ 8 اور 9 ڈسمبر کو مچرلہ کے فیوچر سٹی میں منعقد ہوگا۔ چیف سکریٹری نے سمٹ کی اہمیت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ویژن کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی موجودگی میں تلنگانہ میں انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی کے مواقع سے واقف کرایا جائے گا۔ تلنگانہ ویژن ڈاکومنٹ کی اجرائی عمل میں آئے گی جس کے تحت 2047 تک ترقیاتی منصوبہ کو قطعیت دی جائے گی۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ دو روزہ عالمی سمٹ میں ویژن ڈاکومنٹ کی اجرائی اہمیت کی حامل رہے گی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں حکومت 2035 تک تلنگانہ کی معیشت کو ایک ٹریلین ڈالر اور 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے سمٹ کی کامیابی کے لئے تمام محکمہ جات کو متحرک ہونے کی ہدایت دی۔ انہوں نے محکمہ جات سے کہا کہ وہ بہتر باہمی تعاون کو یقینی بنائیں۔ تلنگانہ کو عالمی سطح پر پیش کرنے کے لئے بہترین موقع رہے گا۔ چیف سکریٹری نے تعمیری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ دنیا بھر سے 1300 مندوبین کی شرکت کا امکان ہے جن میں افارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔ فلم اور اسپورٹس کی دنیا کی نامور شخصیتیں بھی شریک ہوں گی۔ سمٹ کے مقام پر حکومت کی اسکیمات پر مبنی خصوصی اسٹالس قائم کئے جائیں گے۔ اجلاس میں اسپیشل چیف سکریٹری جیش رنجن، اسپیشل چیف سکریٹری وکاس راج اور دوسروں نے شرکت کی۔ 1