تلنگانہ ہائی کورٹ میں پوسٹل بیالٹ کے لیے ٹیچرس کی درخواست

   

حیدرآباد۔/29 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کی ٹیچرس تنظیموں نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے انتخابات کے موقع پر پوسٹل بیالٹ کی سہولت فراہم نہ کرنے کی شکایت کی ہے۔ ہائی کورٹ میں آج درخواست کی سماعت مکمل ہوئی۔ درخواست گذار نے عدالت کو بتایا کہ پوسٹل بیالٹ کی سہولت کی عدم فراہمی کے سبب وہ رائے دہی میں حصہ لینے کے حق سے محروم ہوچکے ہیں۔ انتخابی ڈیوٹی پر موجود ہونے کے سبب انہوں نے پوسٹل بیالٹ کیلئے درخواست دی تھی لیکن یہ سہولت نہیں دی گئی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ انتخابی ڈیوٹی پر موجود تمام ٹیچرس کو پوسٹل بیالٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور 28 نومبر تک 1.75 لاکھ افراد نے پوسٹل بیالٹ کی سہولت سے استفادہ کیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کی وضاحت کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے سماعت کی تکمیل کا اعلان کیا۔