تلنگانہ یونیورسٹی کے روبرو طلبہ کا احتجاجی دھرنا

   

نظام آباد۔ 4 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پی ڈی ایس یو ضلع سکریٹری راجیشور نے تلنگانہ یونیورسٹی کے روبرو طلبہ کے ہمراہ دھرنا دیتے ہوئے یونیورسٹی کی قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے والے افراد کے خلاف فوری کریمنل کیس درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا دیا راجیشور نے بتایا کہ تلنگانہ یونیورسٹی کی 50 ایکڑ اراضی پر رئیل اسٹیٹ کے تاجروں نے قبضہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے حکم التوا ء حاصل کیا ہے لہذا اس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے مناسب اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔حیدرآباد میں حیڈرا کے نام پر اراضیات کے تحفظ کے لیے جس طرح کام کیا جا رہا ہے اسی طرح تلنگانہ یونیورسٹی کی اراضیات پر قبضہ کرنے والے افراد کے خلاف بھی کاروائی کرتے ہوئے کریمنل کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔رئیل اسٹیٹ کے تاجروں کی مدد کرنے والے یونیورسٹی کے عہد ید اروں کے خلاف بھی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔