تلنگانہ : 1920 نئے کورونا کیس

   

حیدرآباد /11 جنوری (سیاست نیوز ) تلنگانہ میں کورونا کیسوں میں اضافہ جاری ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے 24 گھنٹوں میں1920 ء نئے کیس درج ہوئے اور دو اموات ہوئیں ۔ ریاست میں 24 گھنٹوں کے دوران جملہ 83,153 کورونا ٹسٹ کئے گئے اس طرح جملہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6,97,775 لاکھ تک پہونچ گئی اور ہی مرنے والوں کی تعداد 4045 ہوگئی ۔ سب سے زیادہ گریٹر حیدرآباد میں 1015 نئے کیس درج ہوئے ، ضلع میڑچل میں 209 اور ضلع رنگاریڈی میں 159 کیس درج ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 417 متاثرین کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ ریاست میں فی الحال 15,969 کورونا کے سرگرم کیس ہیں ۔ ن