تلک نگر میں او بی سی بینک میں دن دہاڑے ڈاکہ

   

نئی دہلی۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے تلک نگر علاقے میں اوریئنٹل بینک آف کامرس(اوبی سی)میں بدھ کو ایک نقاب پوش بدمعاشو بینک کھلتے ہی لوٹ کو انجام دے کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ تلک نگر پولیس کو صبح ساڑے 10بجے او بی سی بینک سے لوٹ کے واقعہ کے بارے میں اطلاع ملی۔موقع پر پہنچی پولیس کو پتہ چلا کہ بینک کھلتے ہی تقریباً 10بج کر 20منٹ پر ایک نقاب پوش اندر آیا اور سکیورٹی گارڈ سے بندوق چھین کر بینک ملازم سے پیسہ مانگنے لگا۔اس دوران ایک ملازم نے نقاب پوش کو ڈیڑھ لاکھ روپے دے دئے ۔بدمعاش روپے لیتے ہی اسکوٹی پر سوار ہوکر فرار ہوگیا۔ پولیس نے نقاب پوش کی تلاش کرنے کے لئے کئی ٹیم تشکیل دی ہیں۔نقاب پوش بدمعاش لوٹ مار کے واقعہ کو انجام دینے کے بعد سکیورٹی گارڈ کی بندوق کو بھی اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگیا۔پولیس نے بینک سے کچھ دور بندوق کو برآمد کرلیاہے ۔نقاب پوش نے بندوق کو راستے میں پھینک دیاتھا۔