ڈگری تعلیم کا جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا الزام
حیدرآباد۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں تلگو دیشم پارٹی کے ایم ایل سی اشوک بابو کے خلاف سی آئی ڈی نے مقدمہ درج کیا ہے۔ اشوک بابو پر الزام ہے کہ انہوں نے اسسٹنٹ کمرشیل ٹیکس آفیسر کے عہدہ پر خدمات انجام دینے کے دوران حکومت کو غلط معلومات فراہم کی تھیں۔ سی آئی ڈی نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا۔ سی آئی ڈی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سرویس ریکارڈ میں موجود تفصیلات کے علاوہ گمراہ کن معلومات فراہم کی گئی تھیں۔ ان پر الزام ہے کہ اشوک بابو نے B.com کی تعلیم کے حصول کا جعلی سرٹیفیکٹ پیش کیا تھا۔ جعلی سرٹیفکیٹ کے ذریعہ ریکارڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے انہوں نے انتخابی حلف نامہ داخل کیا جس میں ڈگری تک تعلیم کا دعویٰ کیا گیا۔ اشوک بابو کے خلاف دفعات 477(A)، 465 اور 420 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ 2021 میں اشوک بابو کے خلاف لوک آیوکت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جسے تحقیقات کے لئے سی آئی ڈی کو منتقل کیا گیا۔ ر