تلگوریاستوں میں آئندہ تین دن میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھراپردیش میں آئندہ تین دنوں میں بھاری بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ تلنگانہ میں کئی مقامات پر ہلکی اور اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ حیدرآباد میں واقع میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ ہوا کے دباؤ میں کمی کا اثر مدھیہ پردیش سے وسط مہاراشٹرا اور کرناٹک کی سمتت دیکھا گیا ہے اور یہ تلگو ریاستوں میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔ آندھرا پردیش کے کئی علاقوں میں بھی تین دن کے دوران بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے زیر اثر درجہ حرارت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند یوم سے تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر محسوس کی جارہی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ ر