تلگو ریاستوں میں آئندہ چند دنوں کے دوران طوفان کیارکے اثرات

   

حیدرآباد،28اکتوبر(یواین آئی) دونوں تلگو ریاستوں میں آئند چند دنوں کے دوران طوفان کیار کے اثرات پڑسکتے ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے عہدیداروں کو چوکس کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں کم دباو دیکھاجارہا ہے جو شدید طوفان میں تبدیل ہوگا۔یہ طوفان عمان سے ہندوستان کی سمت پیشقدمی کررہا ہے ۔توقع ہے کہ یہ طوفان آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سرگرم ہوجائے گا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی اور جنوبی گوا میں طوفانی ہوائیں چلیں گی۔عوام کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ ساحل سے محفوظ مقامات کی سمت منتقل ہوجائیں۔ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں۔