تلگو فلموں کے پروڈیوسر دل راجو نے انکم ٹیکس کے عہدیداروں کو ضروری دستاویزات فراہم کئے

   

حیدرآباد۔4۔فروری(یواین آئی) تلگو فلموں کے مشہور پروڈیوسر اور تلنگانہ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین دل راجو (وی وینکٹا رمنا ریڈی) منگل کی صبح انکم ٹیکس دفتر پہنچے ۔ ذرائع کے مطابق پروڈیوسر نے تمام ضروری دستاویزات اور مالیاتی گوشوارے عہدیداروں کو فراہم کئے ۔گذشتہ ماہ، انکم ٹیکس حکام نے سری وینکٹیشور کریشنس کے بینر تلے بننے والی فلموں کی تیاری سے متعلق ٹیکس ادائیگی میں تضاد کے شبہ میں دل راجو اور ان کے رشتہ داروں کے مکانات کی تلاشی لی تھی۔