7 روزہ کورنٹائن ، /11 جنوری سے عمل
نئی دہلی :ہندوستان نے تمام بین الاقوامی مسافروں کیلئے لازمی قرار دیا ہے کہ وہ سات دن تک گھر میں الگ تھلگ
(Home Quarantine)
رہیں اور آمد کے آٹھویں دن آرٹی۔پی سی آر ٹسٹ کرائیں۔ اس سلسلے میں نظر ثانی شدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔جمعہ کو جاری کردہ رہنما خطوط 11 جنوری سے نافذ العمل ہوں گے اور حکومت کے مزید احکامات تک نافذ العمل رہیں گے۔کورونا وائرس کی اومی کرون شکل کا پتہ چلنے کے بعد عالمی سطح پر کوویڈ کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر ایک نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔اس سے قبل خطرے والے ملکوں کے طور پر درج ممالک سے آنے والے مسافروں کو ہندوستان پہنچنے پر ہوائی اڈے پر ایک کوویڈٹسٹ کرانا پڑتا تھا اور منزل تک اگلی پرواز سے باہر نکلنے یا سوار ہونے سے پہلے وہاں اپنے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر اسے سات دن گھر پر رہنا پڑتا اور آٹھویں دن آرٹی ۔پی سی آر ٹسٹ کرانا پڑتا تھا۔