تمام سرکاری و خانگی جونیر کالجس کیلئے 8 تا 16 جنوری تعطیلات

   

حیدرآباد 4 جنوری (سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے ریاست کے تمام سرکاری، خانگی، امدادی، خانگی غیر امدادی، اقامتی، سوشل ویلفیر، ٹرائبل ویلفیر، بی سی ویلفیر اور دیگر تمام جونیر کالجس کے لئے حکومت کے فیصلے کے مطابق 8 تا 16 نومبر تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اُنھوں نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او آر ٹی نمبر 1 کا حوالہ دیتے ہوئے تمام خانگی و سرکاری جونیر کالجس کے پرنسپلس کو ہدایت دی ہے کہ احکامات کی پابندی کریں اور کالجس کی کشادگی 17 جنوری کو عمل میں لائی جائے۔ تعطیلات میں کسی بھی طرح کی کلاسیس کے اہتمام کو احکامات کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی اور انتظامیہ اور پرنسپلس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کارروائی کے تحت کالجس کی مسلمہ حیثیت ختم کی جاسکتی۔ ر