مٹ پلی ۔16؍نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی ریاستی سینئر قائدجواڑی کرشنا رائوچولہ مدی اندرماں نئے مکانات کی افتتاحی تقریب کے موقع پرمخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے مستحقین افرادکواندرماںمکانات کی منظوری کیلئے ان کی جانب سے بھرپورممکنہ تعاون کیاجائے گا۔ انہوںنے کہا کہ ریاستی حکومت کا منشا ہے کہ کوئی بھی فرد بغیر مکان کے نہ رہے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی حکومت میں کئی فلاحی اسکیمات کی عمل آوری کی جارہی ہے ۔ کانگریس حکومت عوام کی حکومت ہے اورعوام کی ہر ضرورت پرخاص توجہ کی جائے گی ۔ انہوں نے مستحقین سے استفادہ کرنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر بلاک صدرالوری مہندرریڈی‘ منڈل صدرانجی ریڈی پتی ریڈی ٹائون صدرجٹی لنگم ‘سابق سرپنچ لنگاریڈی ریگٹہ راجو‘پلما ہریش ‘ تیگلہ رویند ریڈی ‘شنکرناگلی ‘ گنگا رام ‘راجہ منی ‘کنکا گنگا رام‘دشارت ٹکلہ لکشمی راجم اوردیگرموجودتھے ۔اس موقع پرقائد کرشنا رائوکی شال پوشی کی گئی ۔