نئی دہلی، 26 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ -19) کے پیش نظر تمام ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس عارضی طور پر معطل کر دیا ہے ۔ مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ ونتن گڈکری نے ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی ۔مسٹر گڈکری نے کہا کہ ٹول ٹیکس معطل کرنے سے ایک طرف جہاں ایمرجنسی سروسز کی آمدورفت میں آسانی ہو گی وہیں قیمتی وقت کی بچت بھی ہوگی ۔