نئی دہلی: انڈین کوسٹ گارڈ(آئی سی جی) نے تملناڈو میں رامیشور کے نزدیک دو ہزار کلوگرام ممنوعہ سمندری مچھلی ’سی ککمبر ‘Sea Cucumber’ ضبط کی ہے جسے بین الاقوامی بازار میں اسمگلنگ کیلئے پکڑا گیا تھا۔ اس کی بازار میں قیمت تقریباً آٹھ کروڑ روپے لگائی گئی ہے۔انڈین کوسٹ گارڈ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اور چیف پبلک ریلیشن افسر انکیت سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ دستہ کے حکام کو اتوار کی صبح سویرے سی ککمبر کی اسمگلنگ کی اطلاع ملنے پر دستہ کے حکام نے خلیج منار اور آبنائے پاک کے وسطی علاقہ میں اپنی ٹیمیں تعینات کردیں۔تقریباً 10:30بجے منڈپم سے 15کلومیٹر جنوب میں بیدلئی کے نزدیک ایک کشتی میں دو سو بوروں میں بھڑی تقریباً دو ہزار کلوگرام سسی ککمبر برآمد ہوئی۔ کشتی میں کوئی بھی نہیں تھا۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ساحل محافظ دستہ کشتی اور مال کو لیکر منڈپم آیا اور اسے محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ممنوعہ سمندری مچھلی کی قیمت، جسے جنسی طاقت بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔بین الاقوامی مارکٹ میں تقریباً 8کروڑ روپے لگائی گئی ہے۔