تھانے میں تین طلاق ،5 افراد خاندان کیخلاف مقدمہ

   

تھانے۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے شہر تھانے میں ہفتہ کو پولیس نے کہا کہ 3 طلاق کے مبینہ واقعہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ شکایت کے مطابق متاثرہ خاتون کو اس کا شکار شارق شیخ، چار سسرالی رشتہ فروری 2019ء سے جہیز کیلئے مسلسل ہراساں کررہے تھے۔ ملزمین نے موٹر سائیکل اور ایک گھر کی خریدی کیلئے متاثرہ خاتون کے ماں باپ سے رقم کا مطالبہ کیا تھا اور دھمکی دی تھی کہ بصورت دیگر اس کو زندہ جلادیا جائے گا۔ ہراسانی سے بیزار ہوکر جب یہ خاتون مائیکے جانے کی تیاری کررہے تھے کہ شوہر شارق شیخ نے اس کو بیک وقت تین طلاق دے دیا۔