تیراکی: تین گولڈ میڈل یافتہ کم عمر کھلاڑی سندیپ سیجوال

   

نئی دہلی: ہمارے ملک کے نوجوان کھلاڑیوں نے یوں تو کھیلوں کے ہر شعبہ میں ملک کا روشن کیا ہے ۔ چاہے وہ کرکٹ ہو، فٹبال ہو ،ہاکی ہو،دولت مشترکہ کھیل ہوں یا پھر اولمپک مقابلے ۔ ہمارے کھلاڑی ہر جگہ اپنے ملک کا جھنڈا بلند کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔ جی ہاں انہیں کھلاڑیوں میں سے ایک نوجوان کھلاڑی سندیپ سیجوال ہیں۔ سندیپ سیجوال ایک پیشہ ور ہندوستانی تیراک ہیں، جو بریسٹ اسٹروک تکنیک میں مہارت رکھتے ہیں اور وہ تیراکی کے بریسٹ اسٹروک مقابلوں میں قومی چیمپئن رہ چکے ہیں۔