تیز رفتار و بے ہنگم ڈرائیونگ پر خانگی بس ڈرائیورس کے خلاف مقدمہ

   

حیدرآباد 26 مارچ ( سیاست نیوز ) راجندر نگر ٹریفک پولیس نے تیز رفتار اور بے ہنگم ڈرائیونگ پر خانگی بسوں کے ڈرائیورس کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔ سائبر آباد ٹریفک پولیس نے خانگی بسوں کی تیز رفتار ڈرائیونگ کی شکایت ملنے پر خصوصی مہم چلائی اور بے ہنگم ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورس کے خلاف مقدمات درج کئے ۔ ٹریفک پولیس کی حجانب سے عطا پور اور آرام گھر چوراہے کے درمیان پی وی این آر ایکسپریس وے کے قریب تلاشی مہم چلائی اور ڈرائیورس کے خلاف مقدمات درج کئے ۔ ٹریفک پولیس نے کچھ گاڑیوں کو ضبط بھی کیا اور ڈرائیورس کی کونسلنگ کی گئی ۔