تیسرا ٹسٹ: کمنز کی جگہ اسمتھ قیادت کریں گے

   

سڈنی: ہندوستان کے خلاف جاری ٹسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیائی کپتان پیاٹ کمنز کی جگہ اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کمنز فیملی میں میڈیکل ایمرجنسی کے باعث دوسرے ٹسٹ کے بعد وطن واپس چلے گئے تھے۔ تاہم اب اطلاعات ہیں کہ کمنز تیسرے ٹسٹ سے قبل ہندوستان واپس نہیں پہنچ سکیں گے اور ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ آسٹریلیائی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کمنز نے کہا کہ میں نے ہندوستان واپس جانے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، والدہ بیمار ہیں، میں نے مناسب سمجھا ہے کہ فیملی کے ساتھ رہوں، کرکٹ آسٹریلیا اور فیملی کی جانب سے سپورٹ پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔