لندن : ایک برطانوی سائنسی جریدے میں شائع نئی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کی شدت پر قابو پانے کے لئے ویکسین لگوانا کافی ہے جبکہ بوسٹر ڈوز کی فی الحال ضرورت نہیں۔ جریدہ ’دی لینسٹ‘ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ عام لوگوں کو بوسٹر خوراک کی ضرورت نہیں ہے۔ چند ممالک میں ڈیلٹا ویئرینٹ کے خدشے کے باعث ویکسین کی اضافی خوراکیں بھی لگائی جانے لگی ہیں۔ اِس تحقیق کے محققین میں ڈبلیو ایچ او کے سائنسداں بھی شامل ہیں۔