تیس ہزار فٹ کی اونچائی پر گاندھی جینتی منائی جائے گی

   

نئی دہلی، یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاٹا گروپ اور سنگاپور ایئرلائنس کے جوائنٹ وینچر طیارہ خدمات فراہم کرانے والی کمپنی وستارا بدھ کو 2اکتوبر کو 30ہزار فٹ کی اونچائی پر مسافروں سے سماجی تبدیلی کے بارے میں مشورے لیکر کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کا 15واں یوم پیدائش منائے گی۔ایئرلائن نے آج بتایا کہ بدھ کو اس کی چنندہ پروازوں میں ‘بی دی چیز ایٹ 30,000فٹ’ مہم کے تحت مسافروں سے پوسٹ کارڈ پر اس سماجی تبدیلی کے بارے میں لکھنے کے لئے کہا جائے گا جو ان کے دل کے قریب ہے ۔ کوچی میں واقع غیرسرکاری تنظیم لیٹر فارمس کے تعاون سے یہ مہم چلائی جارہی ہے۔ دہلی اور بنگلورو، چنئی، کولکتہ اور ممبئی کے درمیان کی آٹھ پروازوں پر اس مہم کے ذریعہ باپو کا یوم پیدائش منایا جائے گا۔ ان پروازوں کے مسافروں کے لئے مہم میں حصہ لینا اختیار ی ہوگا۔