نیویارک: تیل کی قیمت میں کمی کے تناظر میں امریکی ائیر لائنز کی ٹکٹوں کی فروخت میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی ،تاہم اب حالیہ ہفتوں میں تیل کی قیمتوں اور اس طرح ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ گزشتہ تین ماہ میں ٹکٹوں کی فروخت میں 20 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔اس صورتحال کی روشنی میں آسٹریلوی کمپنی کنٹاس نے کہا ہے کہ وہ ہوا بازی کے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے ردعمل میں ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔فنانشل ٹائمز سے بات کرنے والے فن لینڈ کے قومی کیریئر فن ایئر اور بارکلیز بینک کے حکام نے توقع ظاہر کی کہ دیگر بین الاقوامی کمپنیوں پر بھی یہی اصول لاگو ہوگا۔یہ قدم اس سال تیل کی قیمتوں کی بلند ترین سطح 95 ڈالر پر ریکارڈ کیے جانے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔آئی اے ٹی اے کے مطابق 15 ستمبر کو جیٹ فیول 135 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا جب تیل کے ایک بیرل کی قیمت فی بیرل ڈالر 94 تک پہنچ گئی۔ یہ ماہانہ بنیادوں پر 9 فیصد اضافہ ہے۔