ایکوڈور 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایکوڈور کے صدر لینن مورینو نے ملک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جاری شدید احتجاج کے درمیان ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے 40 سال سے دی جارہی سبسیڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اِس سبسیڈی سے حکومت کو سالانہ 1.3 بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہورہا تھا۔
