نئی دہلی۔ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دوسرے بارڈرگواسکر ٹسٹ کے موقع پر، آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز نے تسلیم کیا کہ مہمان ٹیم پانچ رکنی بولنگ شعبہ میں تین اسپنرزکو میدان میں اتار سکتے ہیں۔ مچل سٹارک، جو کھیلنے کے لیے فٹ ہو سکتے ہیں کی شمولیت پر ہنوز سوالیہ نشان ہے۔ آسٹریلیا کی اس منصوبہ بندی کا مطلب ہے کہ بائیں ہاتھ کے اسپنر ایشٹن آگر اور میتھیو کوہنیمن جمعہ کو نئی دہلی میں ناتھن لیون اور ٹوڈ مرفی کی آف اسپن جوڑی کے ساتھ کھیلنے کے لیے آمنے سامنے ہیں۔ ہماری اس ضمن میں بات چیت ہوئی ہے۔ ہم آج کے آخر تک اس پرکام کر لیں گے، مجھے امید ہے کہ پچ کی مناسبت سے منصوبہ بندی پر عمل کریں گے۔ انہوں نے میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے گزشتہ ہفتے دو فاسٹ بولروں کے ساتھ سوچا تھا کہ اس منصوبے نے کافی اچھا کام کیا لیکن میں سوچتا ہوں کہ اس مرتبہ منصوبہ بندی مختلف ہو۔ اسٹارک اور فاسٹ بولنگ آل راؤنڈرکیمرون گرین دونوں، انگلی کی تکلیف سے صحت یاب ہونے کے راستے پر ہیں۔چہارشنبہ کو جب انہوں نے ٹریننگ کی، تو وہ اچھے رابطے میں نظر آئے حالانکہ بولنگ اور بیٹنگ کے دوران انہیں تکلیف کا سامنا تھا۔ اسٹارک اورگرین کے کل اچھے سیشن تھے اور ہم آج بعد میں ان کا جائزہ لیں گے۔ کمنز نے تفصیلات فراہم کی ہیں۔ ایک فاسٹ بولر آل راؤنڈر کے طور پر گرین کی شمولیت بولنگ میں لچک فراہم کرتی ہے کہ آسٹریلیا تین اسپنرزکو میدان میں اتار سکتا ہے۔ گرین نے ایشیا میں پانچ ٹسٹ کھیلے ہیں، جس کی اوسط بیٹ سے 43.16 اور گیند پر 63.66 ہے اور انکی شمولیت بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں تقویت دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک جارحانہ بیٹر ہے جو کہ بولنگ میں بھی ماہرہے اور انکی شمولیت سے بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبہ کو استحکام ملے گا۔