تین ریاستوں میں معمول سے کم وزن کے 21 ہزار بچوں کی پیدائش

   

نئی دہلی ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیربہبودی خواتین و اطفال منیکا گاندھی نے کہا کہ آندھرا پردیش ‘ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں ایسے 21 ہزار بچوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو 2017 اکٹوبر سے 2018 اکٹوبر کے درمیان پیدا ہوئے اور پیدائش کے وقت ان کا وزن کم تھا ۔ منیکا گاندھی نے کہا کہ ان کی وزارت ان بچوں کی نگہداشت اور نشو و نما پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ان میں 15000 بچوں کے وزن کو معمول پر لادیا گیا ہے ۔ ملک میں 2,500 گرام سے کم وزن کے بچوں کو معمول سے کم وزن والے قرار دیا جاتا ہے ۔ منیکا گاندھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت کی جانب سے اس سلسلہ میں مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیںتاکہ حالات کو بہتر بنایا جاسکے ۔