نیویارک : امریکی ریاست لوزیانا کے شہر ہیمنڈ میں تین سالہ بچے نے باپ کے پستول سے خود کو گولی مارلی۔ بچے کو بستر کے نزدیک باپ کا پستول ملا تھا۔ وہ پستول سے کھیلنے لگا تو گولی چل گئی۔ شہری گولی چہرے کو چیرتی ہوئی دماغ میں جا گْھسی۔ جس وقت تین سالہ بچے نے خود کو گولی ماری تب اس کا پانچ سالہ بھائی بھی نزدیک ہی موجود تھا۔ وہ محفوظ رہا۔ زخمی بچے کو اس کا باپ قریبی اسپتال لے گیا تاہم ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کی بھرپور کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے کہا ہے کہ بچے کے باپ پر مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز 8 نے بتایا کہ بچے کے باپ پر انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرنے پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ اس نے انتہائی لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پستول ایسی جگہ رکھ چھوڑا تھا جہاں سے وہ کسی بھی بچے کے ہاتھ لگ سکتا تھا اور لگ گیا۔ امریکی قوانین کے مطابق گھر میں آتشیں ہتھیاروں کو بکس میں رکھ کر تالا لگانا لازم ہے تاکہ وہ بچوں کے ہاتھ نہ لگیں۔