تیونس سٹی : تیونس کے صدر قیس سعید نے دوسری مدت کیلئے اپنی امیدواری کا اعلان کیا ہے ۔ تیونس میں اگلے صدارتی انتخابات 6 اکتوبر کو ہوں گے ۔ سعید نے اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں کہا ملک کی آزادی کی لڑائی جاری رکھنے کیلئے باضابطہ طور پر میں 6 اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے اپنی امیدواری کااعلان کرتا ہوں۔ سعید نے 25 جولائی 2021کو حکومت کو برطرف کر دیا اور تیونس کی اسلامک پارٹی النہضہ کیخلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کے پس منظر میں پارلیمنٹ کو معطل کر دیا۔ صدر نے مارچ 2022 میں پارلیمنٹ کو برخاست کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حکومت اور اس کے اداروں کے تحفظ کیلئے ایسا کیا۔
تیونس میں دسمبر 2022 سے جنوری 2023 کے درمیان ابتدائی پارلیمانی انتخابات ہوئے ۔ ووٹنگ 11 فیصد تک کم رہی جس کی وجہ سے اپوزیشن نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔ جولائی 2022 میں، اپوزیشن نے آئین میں ترمیم کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کا بھی بائیکاٹ کیا، جب کہ 94.6 فیصد نے تیونس کے نئے آئین کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا، جس میں صرف 27 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔