تیونس: تیونیشیا نے ہفتہ کو زلزلہ سے متاثرہ مراقش میں تلاش اور بچاؤ (ایس اے آر) کے لیے ایک اور ریسکیو ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا۔ٹی اے پی نیوز ایجنسی نے یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں 50 سے زائد پیشہ ور ریسکیو ماہرین اور طبی عملہ شامل ہے ۔ ملبے کے نیچے متاثرین کو تلاش کرنے کے لیے تھرمل مانیٹرنگ ڈیوائسز اور ایک ڈرون سے لیس ٹیم اپنے آپریشن کے دوران مراقش کے مقامی ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ تیونیشیا راحت اور بچاؤ ٹیم مہم میں تعاون کیلئے ایک فیلڈ اسپتال کی تعیناتی میں بھی مدد کرے گا۔تیونیشیا کے صدارتی دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ملک مراقش کی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ مدد کرے گا۔
یوکرین کا کریمیا پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا
کیف : روسی امور دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے کریمیا پر ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق، گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے روسی علاقے پر یوکرین نے ڈرون حملے کی کوشش کی۔ بتایا گیا ہے کہ روسی دفاعی نطام نے کریمیا پر یوکرین کے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا۔یاد رہے کہ سال 2014 سے کریمیا پر روس نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔