نئی دہلی ۔ ہندوستانی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ہوگئیں اور بعد میں اس سوال کا صحافیکوکرارا جواب دے دیا۔گزشتہ دنوں یہاں ورکنگ مدرزکے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کی برانڈ ایمبسڈر ثانیہ مرزا تھیں۔ پروگرام میں ان کی خدمات بالخصوص ماں بننے کے بعد ٹینس کے میدانوںمیں دوبارہ آنا اور اسٹار بن کے ابھرنے سے متعلق تھا اور اس پرانہیں خوب سراہا گیا۔ تاہم صحافیوں سے سوال جواب کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وہ ماں کی ذمہ داریوں اور اپنے کیریئرکو ایک ساتھ کیسے لے کر چلتی ہیں؟صحافی کے سوال پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا برا مان گئیں اور اسے جواب میں شعیب ملک کا نام لئے بغیر کہا کہ جیسے وہ مینج کرتے ہیں ویسے میں کرتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ یہ سوال شعیب ملک سے کریں تو میں بھی جواب دے دوں گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر سے ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں حالانکہ شیعب ملک نے ان خبروں کو بینیاد ظاہر کرنے کی کوشش بھی کی ہے ۔یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان بھی ہے۔