کراچی ۔ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گلابی فراک پہنی ہوئی ننھی پری کے ہمراہ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکردیں۔سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی ثانیہ مرزا کی نئی تصویر کو دیکھ کر صارفین تجسس کا شکار ہوگئے۔ انسٹاگرام پر ٹینس اسٹار نے اپنی بھانجی کی پہلی سالگرہ کی تقریب سے اہل خانہ کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کیں۔ان تصاویر میں ایک ننھی پری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، گلابی فراک پہنی یہ ننھی پری ان کی بھانجی دعا ہے، جوگزشتہ دنوں ایک برس کی ہوگئی اور اس کی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اس تقریب سے چند تصاویر شیئر کیں جس نے صارفین کے دل جیت لئے۔