حیدرآباد۔/28 اگسٹ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کسانوں سے کہا کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے ’’جئے کسان‘‘ کا نعرہ اختیار کریں۔ 26 ریاستوں کے کسان نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ جدوجہد کے دوران ’ جئے تلنگانہ ‘ کے نعرہ کے ذریعہ مخالفین کو شکست دی گئی اور نئی ریاست کی تشکیل کا خواب پورا ہوا۔ اسی طرح کسانوں کو ’ جئے کسان‘ کا نعرہ ملک بھر میں لگانا ہوگا تاکہ کسان مخالف طاقتیں اپنے منصوبوں میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ چیف منسٹر نے علحدہ تلنگانہ تحریک کے بعض واقعات کا حوالہ دیا اور کہا کہ قربانیوں اور جدوجہد سے پُر لڑائی 14 سال تک جاری رہی۔ ر