نئی دہلی۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک مریض کے رشتہ داروں کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر پر حملہ پر سرکاری ہسپتال لوک نائک جئے پرکاش نارائن کے ڈاکٹروں نے پیر سے ہڑتال شروع کردی۔ ریسڈنٹ ڈاکٹرز اسوسی ایشن نے کہا کہ مولانا آزاد میڈیکل کالج کے پوسٹ گریجویٹ طالب علم پر گزشتہ رات 11 بجے جبکہ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ مریض کے رشتہ داروں نے اس وقت حملہ کردیا جب مریض کو ایمرجنسی وارڈ میں شریک کرانے کے چند گھنٹوں بعد مریض کی موت واقع ہوگئی۔ آر ڈی اے پریسڈنٹ سائیکت جنیا نے الزام لگایا کہ گزشتہ چند دنوں سے ڈاکٹرز پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعدث وہ ہڑتال کررہے ہیں۔ ایمس اور صفدر جنگ ہاسپٹلز کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز نے بھی ہڑتالی ڈاکٹرز سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اسوسی ایشن نے دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال اور ہیلتھ منسٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹرز کے لیے سکوریٹی انتظامات بشمول ایمرجنسی وارڈز میں مارشلز کو تعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔