نئی دہلی: اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے اتوار کو خواتین کی طاقت کی تحریک دینے والی ملک کی پہلی خاتون ٹیچر ساوتری بائی پھولے کے یوم پیدائش پر انہیں سلام کیا۔ساوتری بھائی پھولے کی آج 189 واں یوم پیدائش ہے ۔ ان کی پیدائش 3 جنوری 1831، نائگا میں ہوئی تھی۔مسٹر جاؤڈیکر نے کہا ‘‘خواتین کی طاقت کی تحریک دینے والی، ایک سماجی مصلح اور ملک کی پہلی خاتون ٹیچر ساوتری بائی پھولے کے یوم پیدائش پر انہیں سلام’’۔ساوتری بائی جیوتی راؤ ہندوستان کی پہلی خاتون مدرس، سماجی مصلح اور مراٹھی شاعرہ تھیں۔ انہوں نے اپنے شوہر جیوتی راؤ گووند راؤ پھولے کے ساتھ مل کر خواتین کے حقوق اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجادم دیں۔ وہ پہلی خاتون مدرس تھیں۔ انہیں جدید مراٹھی انہیں جدید مراٹھی شاعری کا موجد سمجھا جاتا ہے ۔