جادھو کیس میں ہندوستانی وکیل نے 1 روپیہ فیس لی

,

   

نئی دہلی ، 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے نے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں کلبھوشن جادھو کیس میں سماعت کے دوران ہندوستان کی پیروی کیلئے اپنی فیس کے طور پر 1 روپیہ قبول کیا۔ دوسری طرف پاکستان نے وکلاء پر کروڑوں روپئے خرچ کرڈالے۔ حکومت پاکستان نے گزشتہ سال پیش کردہ اپنی بجٹ دستاویز میں کہا کہ اس نے برطانیہ میں مقیم بیرسٹر خاور قریشی کو جادھو کیس میں ملک کی نمائندگی کیلئے 20 کروڑ روپئے ادا کئے ہیں۔